عمران خان کا سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز پر اظہار مسرت

عمران خان کا بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں سری لنکا کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ بھی ملک میں کرکٹ میچوں کا انعقاد ہوگا۔

بھارت میں شہریت سے متعلق بل کی منظوری پر عمران خان کی بھرپور تنقید

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ شب اپنے چند انتہائی قریبی دوستوں کے ساتھ  عشائیہ کیا۔ اس دوران انہوں نے دوستوں کی رفاقت میں خوشگوار لمحات گزارے اور بے تکلفانہ گفتگو بھی کی۔

انتہائی قریبی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس دوران کرکٹ سمیت مختلف موضوعات پر گپ شپ اور تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق وہ سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز کے انعقاد پر بہت خوش تھے اور نہایت پرجوش بھی۔

وسیم اکرم کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان، عمر فاروق عرف فاروق گولڈی اور بیرسٹر علی ظفر بھی عشائیہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ موجود تھے۔


متعلقہ خبریں