خطے میں تناؤ ختم کرکے درپیش مسائل کا پرامن حل نکلنا چاہیے، عمران خان

شکریہ وزیراعظم: ملائیشیا کی جیلوں سے رہا ہو کر وطن پہنچنے والوں کا اظہار تشکر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات مزید وسیع ہوں گے۔ انہوں نے جسٹن ٹروڈوکو کینیڈا میں انتخابات جیت کر دوبارہ حکومت بنانے پر ٹیلی فون کیا اور مبارکباد پیش کی۔

کراچی کے بیشتر منصوبوں کا افتتاح فروری میں عمران خان کریں گے، گورنر سندھ

ہم نیوز کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت کے دوران عمران خان نے دوسری مرتبہ کینیڈا میں حکومت بنانے پرجسٹن ٹروڈو کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہارکیا۔

انہوں نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کینیڈا کے وزیراعظم  جسٹن ٹروڈو کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے متعلق بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اپنے کینیڈین ہم منصب کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث بدترین حالات ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مقبوضہ وادی میں جاری لاک ڈاؤن کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔

معیشت کی بہتری کےلیے مشکل  فیصلے کرنا ضروری تھا،وزیراعظم عمران خان

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں چار ماہ سے بدترین پابندیاں عائد ہیں۔ انہوں نے کینیڈا کے وزیراعظم سے کہا کہ خطے میں جاری تناؤ ختم کرکے درپیش مسائل کا پرامن حل نکلنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں