وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسول پر حاضری

وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسول پر حاضری

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے روضہ رسول پر حاضری دی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی۔

عمران خان خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

سعودی عرب کو طاقتور ملک دیکھنا چاہتے ہیں، عمران خان

ہم نیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ دورے میں دو طرفہ امور اور خطے میں حالیہ پیشرفت پر بات چیت کی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان پچھلے دوروں کا تسلسل ہے۔ ترجمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دورہ سعودی عرب پاکستان اور سعودی قیادتوں کے مابین رابطوں کے سلسلے کی کڑی بھی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اکتوبر2019 میں بھی سعودی عرب کا ایک روزہ  دورہ کیا تھا۔ ان کا سعودی عرب پہنچنے پر گورنر ریاض نے ایئرپورٹ پہ استقبال کیا تھا۔

وزیراعظم سعودی عرب اور ایران کے مابین ثالثی کیلئے متحرک

اس دورے میں بھی ان کی  سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں