شکر گڑھ: بھارت کی بی ایس ایف نے ذہنی معذور شخص کی جان لے لی

شکر گڑھ: بھارت کی بی ایس ایف نے ذہنی معذور شخص کی جان لے لی

شکرگڑھ: بھارت کی بارڈور سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک ذہنی معذور پاکستانی کی جان لے لی اور نعش بھی اٹھا کر لے گئی۔

ایل او سی: بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے تین شہری زخمی

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری کے بھوپالپور سیکٹر پر بھارت کی بی ایس ایف نے فائرنگ کرکے 58 سالہ شخص کو اس وقت ہلاک کردیا جب وہ غلطی سے زیرو لائن پہ چلا گیا تھا۔

بھارت کی بی ایس ایف کی فائرنگ سے جان کی بازی ہارنے والے شخص کی شناخت نیاز احمد کے نام سے ہوئی ہے جو محلہ اسلام آباد کا رہائشی اور ذہنی اعتبار سے معذور تھا۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت کی بی ایس ایف اپنی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نیاز احمد کی نعش بھی اپنے ہمراہ لے گئی۔

ہم نیوز کے مطابق واقع کی اطلاع پر جب سیکورٹی حکام نے بھارتی حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے وعدہ کیاکہ وہ آج بروز ہفتہ نیاز احمد کی نعش پاکستان کے حوالے کردیں گے۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی، پانچ شہری شہید

بھارت کی جانب سے تسلسل کے ساتھ ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر فائرنگ کی جاتی ہے جس کا نشانہ پاک افواج کے جوان اور مقامی آبادی بنتی ہے۔ پاکستان متعدد مرتبہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں