میل ویئر سے بچنے کیلئے پی ٹی اے کی واٹس ایپ صارفین کو اہم ہدایات


اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے پاکستان کے واٹس ایپ صارفین کو میلویئرسے بچنے کے لئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن(پی ٹی اے)  کی ہدایات پر عمل کرنے مشورہ دے دیا۔

اس ضمن میں پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صارفین کو موبائل فون کے آپریٹنگ سسٹم اور واٹس ایپ کو اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھی کہ واٹس ایپ کو ہیک کرنے والا میل ویئر پھیلا ہوا ہے جس کے تحت وفاقی حکومت نے ضروری ہدایت جاری کرنے کے لئے پی ٹی اے کو احکامات جاری کئے تھے۔

خیال رہے واٹس ایپ آئے روز ہیکرز کے نشانے پر رہتا ہے جس سے بچاؤ کے لئے کمپنی حفاظتی اقدامات اٹھاتی رہتی ہے۔

انٹرنیٹ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے صارفین کی معلومات چرا کر بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنا بہت بڑا کاروبار بن چکا ہے جس کے لیے ہیکرز نت نئے حربے دریافت کرتے ہیں۔

پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کو ہیک کرنے کا پاکستان میں نیا طریقہ استعمال کیا جا رہا ہے جس میں ہیکرز صارفین کو ٹیلی کمیونیکیشن حکام کا کہہ کر معلومات حاصل کرتے ہیں۔

صارفین کے موبائل پر ایک کوڈ بھیجا جاتا ہے اور بعد ازاں ٹیلی فون کال کرکے معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔

ہیکرز کے دھوکے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ واٹس ایپلی کیشن کی دو مراحل پر مشتمل سیکیورٹی کا آپشن استعمال کیا جائے۔


متعلقہ خبریں