شریان سکڑنے کے باعث نواز شریف کو دل کا دورہ پڑ سکتا ہے

فوٹو: فائل


لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دل کو خون پہنچانے والی شریان سکڑنے کے سبب انہیں دل کے دورے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پیر کو ہونے والے پی ای ٹی اسکین رپورٹ کرسمس کے بعد جاری کی جائے گی تاہم شریان میں پیچیدگی کے سبب انہیں انجائنا کی تکلیف ہے۔

نواز شریف کے دل میں خون کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ’’کورونری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر ’’انٹروینشن‘‘ کامیاب نہ ہوئی تو نواز شریف کا ’’ہارٹ بائی پاس‘‘ کرنا پڑ سکتا ہے۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے رپورٹ کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کر دیا لیکن اس سے قبل ڈاکٹر عدنان گزشتہ ہفتہ نواز شریف کی ’’کورونری ڈیزیز‘‘ کی تصدیق کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف آج طبی معائنے کے لیے اسپتال آئے تھے اور ان کے ہمراہ شہباز شریف سمیت ان کے بیٹے بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں احتساب عدالت نے شہباز شریف کو  ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

گزشتہ ہفتے نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا تھا کہ نواز شریف کی شریانیں کھلوانے کے لیے انہیں امریکہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت بدستور خراب ہے، اُن کے مختلف ٹیسٹ اور معائنے ہو چکے ہیں اور ان کے پلیٹ لیٹس بھی غیرمتوازن ہیں۔


متعلقہ خبریں