ہر ممکن حد تک تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، جنرل باجوہ کی مائیک پومپیو سے گفتگو

ہر ممکن حد تک تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، جنرل باجوہ کی مائیک پومپیو سے گفتگو

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لیے سب تعمیری کردار ادا کریں۔ انہون نے کہا کہ ہر ممکن طور پر تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں ںے زور دے کر کہا افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات امریکہ کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کہی جنہوں نے جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق امریکی اقدام پر انہیں آگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیلی فونک بات چیت میں کہا کہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے بامقصد رابطے ہونے چاہئیں۔

پاک افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہیں، جنرل باجوہ

امریکہ کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران خطے میں صورتحال کو کشیدہ کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔

ہم نیوزنے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات چیت میں امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکی مفادات، اہلکاروں، تنصیبات اور شراکت داروں کا تحفظ کریں گے۔

’جنرل باجوہ تین سال کے لیے پکے ہیں‘

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت میں خطے کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں