میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی نئی رپورٹس پر اعتراض لگا دیا


لاہور: محکمہ صحت پنجاب کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے علاج معالجے کے لیے بیرون ملک قیام میں توسیع کے حوالے سے فراہم کردہ نئی رپورٹس پر اعتراض لگا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے میڈیکل بورڈ نے اپنے اعتراض میں کہا ہے کہ  نواز شریف کی جانب سے فراہم کردہ میڈیکل رپورٹس پرانی ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم  2 جنوری تک کی میڈیکل رپورٹس فراہم کریں۔ اس حوالے سے میڈیکل بورڈ کی سفارشات محکمہ داخلہ کو ارسال کر دی گئیں ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا کہ  نئی میڈیکل رپورٹس کی فراہمی پر ہی طبی رپورٹ جاری کر سکتے ہیں۔

ذارئع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نواز شریف کو نئی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کے حوالے سے مراسلہ لکھے گا۔

خیال رہے کہ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم کے بیرون ملک قیام میں توسیع کی درخواست دے رکھی تھی۔


متعلقہ خبریں