خیبر پختونخوا میں تعلیم کا قلمدان میٹرک پاس شخص کے سپرد

خیبر پختونخوا میں تعلیم کا قلمدان میٹرک پاس شخص کے سپرد

فوٹو: فائل


پشاور: خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے میٹرک پاس اکبر ایوب کو صوبائی وزیر تعلیم کا قلمدان سونپ دیا۔

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں شامل کیے گئے وزیر تعلیم اکبر ایوب کے تعلیمی کوائف صوبائی اسمبلی میں درج ہیں۔ جن میں ان کی تعلیمی قابلیت میٹرک ہے۔ اکبر ایوب اس سے قبل صوبائی وزیر مواصلات کے منصب پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب کی تعلیمی قابلیت پر کے پی کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی ان کی حمایت میں میدان میں کود پڑے۔ شوکت یوسفزئی نے اکبر ایوب کی تعلیمی قابلیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اکبر ایوب کی تعلیم میٹرک ہے لیکن وہ انتہائی باصلاحیت شخصیت کے مالک ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پہلے جو وزیر تعلیم ہوتے تھے ان کی تعلیم پرائمری ہوتی تھی جبکہ اکبر ایوب نے اچھے تعلیمی ادارے سے میٹرک پاس کر رکھا ہے اور ان کے پاس محکمہ تعلیم کو چلانے کی صلاحیت موجود ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیر میں محکمہ چلانے کی صلاحیت ہونی چاہیے اور اکبرایوب نے 5 سال بہت بڑامحکمہ چلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آرمی ایکٹ پر قائد حزب اختلاف نے اعتماد میں نہیں لیا، سینیٹر سراج الحق

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش کے پاس ماسٹر کی ڈگری تھی۔


متعلقہ خبریں