خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے،ترجمان پاک فوج

پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کیلئے ’بیسٹ آف لک‘

فائل فوٹو


راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ خطے میں امن قائم کرنے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ امریکی حملے کے بعد خطے کے حالات میں تبدیلی آئی ہے، پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، پاک فوج اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کوبہت سے مسائل کا سامنا رہا، ہم نے ہر وہ کام کیا جس سے امن قائم ہوسکے.

انہوں نے کہا کہ نائن الیون کےبعد افغان جنگ کا سامنا رہا، پاکستان نےافغان امن عمل میں کردار ادا کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف نے امریکی وزیرخارجہ سے کہا ہے کہ خطہ خراب حالات کی طرف جارہا ہے،افغان مصالحتی عمل میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے اور خطے کے ملکوں میں کشیدگی کم ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں گردش کررہی ہیں، جانے مانے لوگ بھی باتیں کررہے ہیں جبکہ بھارت افواہیں پھیلانے میں کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے بھارتی آرمی چیف اپنی جگہ بنانے میں مصروف ہیں، انہیں پاک افواج کی صلاحیتوں کا ادراک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان کی اہم حیثیت ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوشش ہے کہ خطے میں امن کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔

 


متعلقہ خبریں