پہاڑوں پہ چڑھ کر بھی ڈھونڈا مگر ڈیم نہیں ملا، سینیٹر سراج الحق

اسلامی ممالک بھارت کا سماجی، معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کہتی ہے کہ ہم نے 350 ڈیمز بنائے ہیں لیکن ہم نے پہاڑوں پر بھی چڑھ کر ڈھونڈا مگر ایک ڈیم بھی دکھائی نہیں دیا۔

آرمی ایکٹ پر قائد حزب اختلاف نے اعتماد میں نہیں لیا، سینیٹر سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے موجودہ حکومت اور اس کی پالیسیوں کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں ترقی کا پہیہ الٹا گھوم رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی معاشی، تعلیمی، داخلی اور خارجی پالیسیاں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت نے جامعات (یونیورسٹیز) کی گرانٹ میں بھی کمی کردی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیری آج دنیا بھر میں یوم حق خود ارا دیت منارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے گزشتہ 72 سال سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بدترین کرفیو کی وجہ سے کشمیر 154 دن سے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہواہے لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہاتھ پہ ہاتھ دھرے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر پر درجنوں قرار دادیں پاس کرنے والی اقوام متحدہ اپنی کسی ایک قرار داد پر بھی عمل درآمد نہیں کروا سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سراج الحق نے وزیراعظم عمران خان سے کرسی چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا ہے اور کشمیری پاکستان کے ہیں۔


متعلقہ خبریں