پاکستان کسی بھی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا، شاہ محمود قریشی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ فریقین اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے پرامن طریقے سے اختلافات ختم کریں۔

ہر ممکن حد تک تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، جنرل باجوہ کی مائیک پومپیو سے گفتگو

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یہ بات سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کہی۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی قیمت پر اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ تناؤ ختم کرنے اور تنازعات کو حل کرنے کے لیے فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن اور خطے کے دیرپا استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہون نے توقع ظاہر کی کہ افغان امن عمل میں پیش رفت جاری رہے گی۔

خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے،ترجمان پاک فوج

ہم نیوز نے سفارتی ذرائع سے بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ و ایران کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی سمیت خطے کی صورتحال پر دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ روابط کا سلسلہ جاری ہے اور اسی ضمن میں وہ دیگر ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے رابطے کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں