غیر قانونی سگریٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے ایف بی آر کے فیصلے کے خلاف اپیل داخل کردی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر قانونی سگریٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا محصولات کے سالانہ ہدف پر نظرثانی کا اعتراف

ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غیر قانونی سگریٹ کی فروخت سے حکومت کو سالانہ 35 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ کو چھاپے مارنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق چھاپوں کے دوران غیر قانونی سگریٹ کی فروخت میں ملوث افراد پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ سال کی قید ہوگی۔

پاکستان میں سگریٹ بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کا آڈٹ شروع

ذرائع کے مطابق ملنے والے احکامات کے تحت غیر قانونی سگریٹ کے کاروبار میں ملوث گاڑی کو بھی ایف بی آر کا ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ محکمہ ضبط کرنے کا مجاز ہوگا۔


متعلقہ خبریں