بھارتی اداکار عرفان خان انتقال کر گئے



ممبئی: بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان انتقال کر گئے، انہیں گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے کوکیلابین اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔

عرفان خان کی طبیعت بڑی آنت میں انفیکشن کی وجہ سے ناساز تھی۔

بھارتی اداکار عرفان خان انتقال کر گئے

54 سالہ عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر سے متاثر ہونے کی وجہ سے علاج کروانے لندن گئے تھے۔ وہ گزشتہ برس علاج مکمل کروا کر ممبئی واپس لوٹے تھے۔

عرفان خان آخری بار فلم ’انگریزی میڈیم‘ میں پردہ اسکرین کی زینت بنے تھے، اس فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی ان کی طبیعت ناساز تھی۔

بھارتی اداکار عرفان خان انتقال کر گئے

گزشتہ دنوں عرفان خان کی والدہ جے پور میں انتقال کر گئی تھیں۔ ملک گیر لاک ڈاون کے باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہو سکے تھے اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ماضی کے معروف اداکار اسد بخاری انتقال کر گئے

2018 میں عرفان خان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے خود اپنے مداحوں کو دی تھی۔

عرفان خان نے ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا تھا کہ ‘زندگی میں اچانک کچھ ایسا ہو جاتا ہے جو آپ کو آگے لے کر جاتا ہے۔ میری زندگی کے گزشتہ چند برس ایسے ہی رہے ہیں۔ مجھے نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ہو گیا ہے۔ لیکن میرے آس پاس موجود لوگوں کے پیار اور طاقت نے مجھ میں امید پیدا کی ہے۔‘

بھارتی اداکار عرفان خان انتقال کر گئے

ورسٹال اداکار کئی بلاک بسٹر بالی ووڈ اور بالی ووڈ فلموں کا حصہ رہے ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں انفرنو، لائف آف  پائی، سلم ڈاگ ملینیئر، جیوریسک ورلڈ، دی لنچ باکس، مقبول، نیویارک، بلو، پیکو اور ہندی میڈیم شامل ہیں۔

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بھی عرفان خان کے ساتھ فلم ’ہندی‘ میڈیم‘ میں کام کیا تھا، فلم میں ان دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا گیا تھا۔

بھارتی اداکار عرفان خان انتقال کر گئے

اپنی جاندار اداکاری کی بدولت انہوں نے متعدد فلم فیئرز ایوارڈز، اسکرین ایوارڈ، آئیفا ایوارڈ، پدما شری ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈ اپنے نام کیے۔


متعلقہ خبریں