لاس اینجلس: آگ نے متعدد عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا، 11فائرفائٹرز زخمی



امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں بھڑکنے والی آگ نے متعدد عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور آگ بجھانے کی کوشش میں گیارہ  فائر فائٹرز بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لاس اینجلس  میں ایک عمارت میں لگی جس نے بعد  میں دیگر عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

محکمہ فائربریگیڈ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 250 فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں تاہم زخمی اہلکاروں کو  اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شہر کےمیئر نے بتایا کہ 11 فائر فائٹرز میں سے تین کو گہرے زخم آئے ہیں تاہم جان کو خطرے والی کوئی بات نہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت شام6:30 منٹ پر ایک ہنگامی کال مصول ہوئی جس میں شہری نے بتایا کہ ایک کمرشل بلڈنگ میں زورداردھماکہ ہوا ہے۔  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی پٹرولنگ کرنے والی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ پر پہچ چکی ہیں۔

کال موصول ہوتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ فائربریگیڈ کے زخمی اہلکاروں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک عارضی میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔ یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا زخمی ہونے والے اہلکاروں کی طبی حالت کیسی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھا دی گئی ہے اور آتشزدگی کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک عینی شاہد نے سی این این کو بتایا کہ اس نے دھماکے سے جلنے کی بدبو محسوس کی اور دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا تھا۔


متعلقہ خبریں