سمندری طوفان امپھان رواں ہفتے ساحل سے ٹکرائے گا


سمندری طوفان امپھان رواں ہفتے بھارت اور بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش کو سمندری طوفان کا سامنا ہے۔ امپھان نامی طوفان 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ان ملکوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

سمندری طوفان سے بھارت اور بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ بھارت نے مشرقی ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا۔

بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفام کے اثر سے آندھرا پردیش میں امراوتی، شمالی ساحلی علاقوں اور یانام میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ آندھرا پردیش کے ساحل پر ہوا کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹے تک رہ سکتی ہے۔

طوفان امپھان کے اثرات ساحلی اور شمالی ساحلی آندھراپردیش میں پہلے ہی نظر آنے لگے ہیں۔

اُڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں آج معتدل سے تیز بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ مغربی بنگال کے گنگا کی ترائی والے ساحلی اضلاع میں کل مختلف مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے۔

بھارتی ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جمعرات تک مغربی بنگال اڈیشہ کے ساحل سے متصل شمالی خلیج بنگال کے سمندر میں نہ جائیں۔

یہ سمندری طوفان 20 مئی کی سہ پہر تک مغربی بنگال کے ڈیگا اور سُندر بَن کے قریب بنگلہ دیش کے ہاتیہ جزیرے سے ٹکرائے گا۔ طوفان کے دوران 165 سے 175 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوا چلنے کا امکان ہے۔

گزشتہ سال بحیرہ عرب  میں ٹراپیکل سائیکلون ’’کیار‘‘ پیدا ہوا تھا جس کا رخ کراچی کی جانب تھا تاہم گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ طوفان نے اپنا رخ یمن کی جانب تبدیل کیا تاہم وہ طوفان کسی ساحل سے ٹکرائے بغیر ہی ختم ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں سمندری طوفان ’کیار‘ کا زور ٹوٹنے لگا، محکمہ موسمیات

طوفان ‘کیار’ کے باعث سمندر میں اونچی لہریں اٹھی تھیں اور کراچی کی ساحلی پٹی کی آبادیوں میں پانی داخل ہو گیا تھا جس کے بعد ساحلی آبادیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔


متعلقہ خبریں