طیارہ حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 97 ہو گئی

ہوشیار: کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 45.43 فیصد ہو گئی

کراچی: طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔ اس بات کی تصدیق حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے کی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ دو زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

طیارہ حادثہ: چھ میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں 66 اور سول اسپتال میں 31 نعشیں لائی گئی ہیں۔

حکومت سندھ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 19 افراد کی نعشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ جن نعشوں کی شناخت کی گئی ہے ان میں محمد طاہر، فریحہ بتول،  فریال بیگم اور سیدہ سیما عمران شامل ہیں۔

طیارہ حادثہ: جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ٹیم تشکیل

حکومت سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق  کیپٹن سجاد، فرہان، دلشاد احمد، شہید محمود احمد اور ندا وقاص کی نعشوں کی شناخت کا عمل بھی مکمل ہو گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عمار راشد، شہناز پروین، شعیب رضا، وقاص طارق، اقرا شاہد، بالاچ خان، آصف فیاض اور سید دانش شاہ کی نعشوں کو بھی شناخت کر لیا گیا ہے۔

چیئرمین پی آئی اے نے چند گھنٹے قبل بتایا تھا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے چھ افراد کی میتیں شناخت کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

طیارہ حادثہ: حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

کراچی پولیس نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل مکمل کرانے کے لیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔


متعلقہ خبریں