دورہ انگلینڈ : پی سی بی کا قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان میں کورونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، کھلاڑیوں کےلیے ایک محفوظ ماحول کی فراہمی چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کیلئے مجوزہ تاریخ کو تبدیل کر کے جلد روانگی پر ای سی بی سے رابطےمیں ہیں، کھلاڑیوں کو جلد بھیجنے کا مقصد انگلینڈ میں اضافی ٹریننگ کا موقع حاصل کرنا ہے۔

کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی اور دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلیے پی سی بی متحرک

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو کورونا ٹیسٹنگ سےمتعلق جلد آگاہ کیا جائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو موجودہ حالات میں کرکٹ گراوَنڈز میں ٹریننگ نہیں کرنی چاہیے اور سماجی فاصلوں کے پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں