عازمین حج کی رقوم، واپسی کا طریقہ کار وضع کیا جائیگا: وزارت مذہبی امور

عازمین حج کی رقوم، واپسی کا طریقہ کار وضع کیا جائیگا: وزارت مذہبی امور

اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج کی رقوم کی واپسی سے متعلق طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

صرف سعودیہ میں مقیم افراد کو محدود تعداد میں حج کی اجازت

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی وزارت حج وعمرہ نے حج کی ادئیگی سےمتعلق پریس ریلیزجاری کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ کا وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں ڈاکٹر صالح بن بنتن نے حج سے متعلق کیے جانے والے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

ترجمان وفاقی وزارت مذہبی امورکے مطابق اس سال صرف سعودی شہری اور اقامہ ہولڈرز ہی فریضہ حج کی ادائیگی کرسکیں گے۔

عالمی سطح پر وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب کی حکومت نے غیر ملکی حجاج کرام کی میزبانی سے معذرت کرلی ہے۔

سعودی عرب: کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق، 3 ہزار 393 متاثر

ہم نیوز نے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے نئی صورتحال کے تحت ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کی رقوم کی واپسی سے متعلق بھی طریقہ کار کو وضع کیا جائے گا۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سفیر، سفارتی عملہ اور پاکستان حج ڈائریکٹریٹ پاکستان کی اس سال نمائندگی کریں گے۔

سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر محدود پیمانے پرحج کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق تمام ممالک کے شہری جو سعودی عرب میں مقیم ہیں صرف انہیں حج کرنے کی اجازت ہو گی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے عازمین اس سال حج کی ادائیگی کے لیے نہیں جا پائیں گے۔

عمرے کی ادائیگی کیلئے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے، سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب کی حکومت نے مارچ میں تمام ممالک سے حج اور عمرہ سے متعلق اقدامات نہ اٹھانے کی درخواست کی تھی۔


متعلقہ خبریں