اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر رشتہ ازدواج میں بندھ گئے


اسلام آباد: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

سارہ خان اور فلک شبیر نے کہہ دیا قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے۔ نکاح کی تقریب میں سارہ خان نے پیلا اور فلک شبیر نےلال جوڑا پہنا ہوا تھا، نکاح کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

خیال رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ سارہ خان نے گزشتہ روز گلوکار فلک شبیر سے منگنی کر لی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی رشتہ داریاں

فلک شبیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اداکارہ سارہ خان کے ساتھ منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو جاری کی تھیں جبکہ سارہ خان نے بھی اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’ میں نے ہاں کہ دیا ہے!‘

پاپ گلوکار فلک شبیر کا شمار پاکستان کے نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے جبکہ سارہ خان بھی ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام مانی جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سارہ خان اور فلک شبیر کے نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے دونوں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں