نو سالہ پاکستانی طالبہ کا کیمسٹری میں نیا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ


لاہور:  لاہور کی  نو سالہ ہونہار طالبہ نتالیہ نجم نے کیمسٹری کے پریاڈک ٹیبل ( کیما دوری جدول) کو صرف دو منٹ بیالیس سیکنڈز میں ترتیب دیکر بھارتی پروفیسر کو پچھاڑ دیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔

قابلیت عمر اور تجربے کی محتاج نہیں ہوتی، اسکی زندہ مثال لاہور کی نو سالہ نتالیہ نجم ہیں، جنہوں نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے صفحات پر درج کرا کے ملک کا نام روشن کیا۔

نتالیہ نے کیمسٹری کے مختلف عناصر کو پریاڈک ٹیبل پر صرف دو منٹ بیالی سیکنڈز میں ترتیب دیکر بھارتی پروفیسر کا ریکارڈ توڑ ڈالا، جنہوں نے یہ کارنامہ دو منٹ انچاس سیکنڈز میں سرانجام دیا تھا۔

نتالیہ  جہاں اس کارنامے پر خوش ہیں، وہیں بائیو کیمسٹ بننے کیلئے پرعزم بھی ہیں۔ کہنی ہے بہت خوش ہوں، بائیو کیمسٹ بننا چاہتی ہوں اور پاکستان کا نام روشن کروں۔

مزید پڑھیں: پرائیویٹ اسکولز نے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان مسترد کردیا

نتالیہ کے والدین کو بیٹی پر فخر ہے اور کہتے ہیں کہ کورونا کے باعث اسکول بند ہے، لیکن بیٹی کو گھر میں ہی چالیس دن میں تیاری کرا کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

بچی کے والدین شینا نجم۔ اور حسن نجم کا کہنا ہے کہ بیٹی پر فخر ہے، گھر میں نتالیہ کی پریکٹس کرائی، کارنامے پر خوش ہیں۔

نتالیہ کی طرح کے ہونہار طلبا قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں جنکی حوصلہ افزائی بے حد ضروری ہے

پاکستان کا نام روشن کرنے والی نتالیہ نجم جیسی کم سن سائنسدان کا کارنامہ سائنس اور ٹیکنالوجی سے دلچپسی رکھنے والے طلبا کیلئے مشعل راہ ہے۔


متعلقہ خبریں