تمباکو کو فصل کا درجہ دیں گے، اسد قیصر

اسد قیصر

صوابی: اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمباکو کو فصل کا درجہ دیں گے، پہلے ٹوبیکو بورڈ میں تبدیلی لائیں گے، وہی ہو گا جو کاشتکار چاہیں گے۔

صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ساری لڑائی عوام کے لیے ہے، رشکئی اکنامک زون سے صوابی کےعوام کو روزگار ملے گا۔

بعد ازاں وفاقی وزیر فخر امام  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کامستقبل زراعت سےوابسطہ ہے، پچھلی حکومتوں نے اس کی طرف توجہ نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمباکو کو فصل کا درجہ دیں، کوشش کر رہے ہیں کہ ہم زراعت کے لیے بہت کچھ کریں۔

کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کیلئے پہلے لائسنس کی منظوری دے دی

یاد رہے کہ وزیرسائنس و ٹیکنالوجی  فواد چوہدری نے یکم ستمبر کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کے لیے پہلے لائسنس کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلا لائسنس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) کو جاری کیا گیا۔

ان  کا مزید کہنا تھا کہ یہ تاریخی فیصلہ پاکستان کو یو ایس ڈالرز سی بی ڈی مارکیٹ میں جگہ دے گا۔

 


متعلقہ خبریں