پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، پائلٹ سمیت 4 جوان شہید



راولپنڈی: پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پائلٹ میجر محمد حسین سمیت 4 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں تکنیکی خرابی کے باعث آیا، ہیلی کاپٹر شہید سپاہی عبدالقدیر کی میت لے کر سی ایم ایچ اسکردو جا رہا تھا۔

ایل اوسی پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہو تی جا رہی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

حادثے میں کوپائلٹ میجر ایاز حسین، نائیک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق بھی شہید ہوئے جب کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں میجر ایاز شہید کا تعلق ملیر کراچی سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کہ میجر حسین شہید اسکردو کے علاقے خپلو کے رہائشی تھے، جبکہ نائیک انضمام عالم کا تعلق چکوال اور سپاہی فاروق شہید ساہیوال کے رہائشی تھے۔


متعلقہ خبریں