نامور صحافی مہر بخاری ہم نیوز کا حصہ بن گئیں



اسلام آباد: نامور صحافی اور اینکر پرسن مہر بخاری ہم نیوز کا حصہ بن گئیں۔

مہر بخاری بہت جلد ہم نیوز کی اسکرین پر کرنٹ افیئرز کے پروگرام میں بطور اینکر پرسن اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔

مہر بخاری کو قومی اور عالمی حالات حاضرہ کے حوالے سے منفرد تجزیے  کے باعث بہترین نقادوں  اور ٹھوس مؤقف رکھنے والے صحافیوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

مہر بخاری صحافتی میدان میں گذشتہ دو دہائیوں سے  بھروسے اور اعتماد کے ساتھ  اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں جبکہ مہر بخاری  پاکستان کے ٹاپ نیوز چینلز کے ساتھ وابستہ رہ چکی ہیں۔

پرائم ٹائم فیلگ شپ کے کرنٹ افیئرز پروگرام میں مہر بخاری کی بے باک شخصیت اور کام کرنے کی لگن انہیں مزید مضبوط بناتی ہے جبکہ مہر بخاری مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔

مہر بخاری وزیر اعظم عمران خان سمیت ملک کی کئی بڑی سیاسی و سماجی شخصیات کا انٹرویو کر چکی ہیں۔

مہر بخاری بطور پاکستانی صحافی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  اور امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن سمیت نامور شخصیات کا انٹرویو کر چکی ہیں۔

دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کیس کے دوران مہر بخاری کی صحافتی قابلیت نمایاں رہی۔


متعلقہ خبریں