تعلیم دوست جذبہ: ڈائیلیسز کے دوران آن لائن کلاس لینے والے استاد

تعلیم دوست جذبہ: ڈائیلیسز کے دوران آن لائن کلاس لینے والے استاد

ریاض: سعودی عرب کے ایک استاد کی اپنے پیشے سے محبت اور طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی لگن کو اس وقت دنیا بھر میں زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

آن لائن کلاسز سے والدین کی تشویش میں اضافہ

استاد کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب سعودی عرب کے مشرقی صوبے الشرقیہ کے ایک استاد کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہوئی۔

سعودی عرب میں صوبائی محکمہ تعلیم نے الشرقیہ کے شہر الخبر سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے استاد کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کی ہے جو دوران علاج طلبہ کو سبق دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیبہ انٹرمیڈیٹ اسکول کے استاد جفین القحطانی اس وقت اپنے طلبہ کو سبق دے رہے ہیں جس وقت خود ان کا اپنا ڈائلیسز ہو رہا ہے۔

پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کیلئے آن لائن کلاسوں کا فیصلہ

ویڈیو میں القحطانی اسپتال دکھائی دے رہا ہے جس کے بستر پہ نیم دراز استاد جفین القحطانی ڈائیلیسز کراتے ہوئے موبائل فون پر طلبہ کی آن لائن کلاسیں لے رہے ہیں۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق الخبر میں واقع اسکول کی انتظامیہ نے اس تعلیم دوست جذبے پر جفین القحطانی کو شکریے کا پیغام پیش کیا اور ساتھ ہی مخلص استاد کے لیے جلد شفا کی دعا بھی کی ہے۔

سندھ کے سرکاری اسکول: 12136میں استاد نہیں،11441میں شاگرد نہیں

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈائیلیسز کے دوران مریض کو بہت زیادہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ کافی درد بھی محسوس کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں