طالبان کے ساتھ جھڑپ، 7 افغان فوجی ہلاک، 4 زخمی

طالبان کے ساتھ جھڑپ، 7 افغان فوجی ہلاک، 4 زخمی

افغانستان کے صوبہ بلخ میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں سات افغان فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے

افغان فوج کے 209 شاہین کور کے ترجمان محمد حفیف رضائی مطابق ضلع چمتال میں لب نہر گاؤں میں طالبان نے جمعہ کی رات ایک فوجی چوکی پرحملہ کیا۔ طالبان اور افغان فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں سات افغان فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

افغانستان کے تولو نیوز ایجنسی کے مطابق محمد حفیف رضائی نے بتایا ہے کہ جھڑپوں میں بلخ کے چہاربولک ڈسٹرکٹ کے نامزد ڈپٹی ڈسٹرکٹ گورنر سمیت پانچ طالبان ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کابل دھماکہ: 50 بچوں سمیت 65 افراد زخمی

ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں تازہ دم دستے بھیج دیے گئے ہیں اور طالبان کو لب نہر گاؤں سے طالبان کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ ہلاکتوں سے متعلق طالبان کا مؤقف ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔ افغانسان میں  امن کی کوشوں کے باجود پرتشدد واقعات میں کمی نہیں آئی ہے۔


متعلقہ خبریں