اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، تعلیمی اداروں کے متعلق اہم تجاویز

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس میں اضافے کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

کورونا: اسلام آباد کے 3 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا نے یہ ہدایت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو لکھے گئے خط میں دی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ  کورونا کیسز میں اضافہ سامنے آ رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھیجے جانے والے خط میں ڈی ایچ او نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں اور دفاتر میں کورونا کیسز زیادہ سامنے آرہے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد کے خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کےایک ہزار 353نئےکیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کے نام بھیجے جانے والے خط میں ڈی ایچ او نے کہا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر کورونا کیسز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی ایچ او نے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کو تجویز دی ہے کہ تعلیمی اداروں میں حاضری 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایچ او کی جانب سے اس سلسلے میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ کلاسوں کو چار گھنٹوں کی شفٹ میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کو ڈی ایچ او کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ چھٹی والے دنوں میں بھی کلاسیں لی جا سکتی ہیں۔

زین قریشی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دوسری بار مثبت آگئی

ہم نیوز کے مطابق ڈی ایچ او نے واضح طور پر لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر سے بچنے کے لیے تمام انتظامات کرنا نا گزیر ہیں۔


متعلقہ خبریں