اٹلانٹا میں فائرنگ،4 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک

جارجیا: اٹلانٹا میں فائرنگ، 4 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک

جارجیا: امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اٹلانٹا کے مضافاتی علاقے میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔ فائرنگ کے واقعات تین الگ الگ مقامات پر ہوئے جن میں سے مساج پارلر میں ہونے والے فائرنگ کے واقعہ میں چار خواتین ہلاک اور ایک زخمی ہوئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد ایشیائی نسل خواتین کی ہے تاہم فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ علاقے میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

پولیس نے ایک 21 سالہ مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یقینی طور پر حراست میں لیا گیا شخص ہی فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہے جسے ملنے والی ویڈیو کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا ویزہ چاہیے تو چینی ویکسین لگوائیں

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


متعلقہ خبریں