ڈسکہ الیکشن: اسلحہ کی نمائش پر 9 افراد گرفتار

ڈسکہ الیکشن: اسلحہ کی نمائش پر 9 افراد گرفتار

فوٹو: فائل


ڈسکہ: این اے 75 ڈسکہ میں پولینگ کا عمل جاری ہے ،اس دوران اسلحہ کی نمائش پر 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا اس بابت کہنا ہے کہ ڈسکہ الیکشن کے دوران 9 افراد کو اسلحہ کی نمائش کرنے کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈسکہ ضمنی انتخاب: پولنگ کا عمل جاری

انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد سے ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں تفتیش کر رہے ہیں، ملزمان سے 2 رائفل، آٹو گن اور 2 پستول برآمد ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے افراد کا تعلق مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سے ہے۔  ملزمان کو پولیس اور رینجرز نے گرفتار کیا۔

قومی اسملبی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں سخت پولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی اسجد ملہی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نوشین افتخار کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔

ضمنی انتخاب میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ حلقے میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ کوئیک رسپانس ٹیموں کا بھی گشت جاری ہے۔

قواعد و ضوابط کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 میں پولنگ صبح 8 بجے شروع کر دی گئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی جبکہ چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن آفس لاہورمیں ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نےڈسکہ میں 10 اپریل کو پولنگ روک دی

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں قائم کیے جانے والے 360 پولنگ اسٹیشنز میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

حلقہ این اے 75 کی کل آبادی 9لاکھ 23 ہزار 323 ہے جب کہ رجسٹرڈ وٹرز کی تعداد 4لاکھ 94 ہزار 3 ہے۔


متعلقہ خبریں