وزیرستان: مقامی علما کا چاند دیکھنے کا دعویٰ، کل عیدالفطر منانے کا اعلان

وزیرستان: مقامی علما کا چاند دیکھنے کا دعویٰ، کل عیدالفطر منانے کا اعلان

شمالی وزیرستان: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کل عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

یہ اعلان رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے حیدر خیل میں 20 افراد نے چاند دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کوروناوائرس: نمازعید کیلئے خصوصی ہدایات جاری

محسن داوڑ کے مطابق وزیرستان میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔ انہوں نے ان افراد کے ناموں کی فہرست بھی جاری کی ہے جنہوں نے چاند دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں چاند نظر آیا ہے جس کی وجہ سے عید الفطر جمعرات 13 مئی کو منائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز