لبنان: بینک کے سربراہ ریاض سلامہ کی ذاتی دولت کی تحقیقات شروع

لبنان: بینک کے سربراہ ریاض سلامہ کی ذاتی دولت کی تحقیقات شروع

پیرس: معاشی بحران سے متاثرہ لبنان کے مرکزی بینک کے سربراہ ریاض سلامہ کی ذاتی دولت کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز فرانس کی جانب سے کردیا گیا ہے۔

کورونا: لبنان، اسپتالوں میں گنجائش ختم، آکسیجن نہ ملنے پر اموات ہونے لگیں

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرس کے مالی استغاثہ نے ریاض سلامہ کی منی لانڈرنگ کی ابتدائی تحقیقات شروع کی ہیں۔

لبنان کے سیاسی و کاروباری رہنماؤں نے مرکزی بینک کے سربراہ پر الزام لگایا ہے کہ 1993 کے بعد سے ایک بار پھر لبنانی پاؤنڈ کے گرنے کے وہ ذمہ دار ہیں۔

لبنانی عوام نے ان پر اور دیگر اعلی عہدیداروں پر2019 میں لبنان کے سیاسی حالات کے تناظر میں بیرون ملک رقم منتقل کرنے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

لبنان معاشی بحران کا شکار ہے۔ اس ضمن میں عالمی بینک نے بھی کہا ہے کہ اس وقت لبنان کے لیے انیسویں صدی کی بدترین صورتحال ہے۔

لبنان کے مرکزی بینک کے سربراہ کی لبنان کے بینک سے بہت بڑی منی لانڈرنگ اور غبن کے شبہ میں گزشتہ کئی ماہ سے تحقیقات جاری ہیں۔ یہ تحقیقات سوئٹزر لینڈ میں کی جا ر ہی ہیں۔

مرکزی بینک کے سربراہ ریاض سلامہ فرانس میں متعدد جائیدادوں کے مالک ہیں۔ اس حوالے سے بھی شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ عین ممکن ہے کہ انہوں نے اپنے ملک سے رقم یہاں منتقل کی ہو۔

منی لانڈرنگ کیسز: حکومت کا غیر ملکی ایجنسیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے روزنامہ لی مونڈے کے مطابق فرانسیسی استغاثہ کو ایک شکایت ملی ہے جس کا تعلق سوئس فاؤنڈیشن کے احتساب سے ہے۔

فرانسیسی وکیلوں ولیم بورڈن اور امیلی لیفیبری نے اس کیس کے متعلق پورے یورپ میں ایک عالمگیر میگا تفتیش شروع ہونے کا اشارہ دیا ہے۔

وکلا نے امید ظاہر کی ہے کہ فرانس کے اس اقدام سے منی لانڈرنگ کی بے تحاشہ کاروائیوں کا جائزہ لیا جائے گا جس سے لبنان کو اس حالت تک لانے والے مافیا کا پول کھل جائے گا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھوکہ دہی کے الزامات میں ریاض سلامہ کے قریبی لوگوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں ان کے بھائی، بیٹا نادی، بھتیجا اور مرکزی بینک میں ان کے ایک ساتھی بھی شامل ہیں۔

لبنان کی ویب سائٹ دراج ڈاٹ کام اور آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ کی رپورٹ کی بنیاد پر خیال کیا جاتا ہے کہ دنیا بھر میں ریاض سلامہ کی جائیدادوں کی مالیت 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

اقوام متحدہ لبنان کو ہرممکن مدد فراہم  کرے گا، انتونیوگوتریس

فرانسیسی پراسیکیوٹرز کی غیر ملکی رہنماؤں خاص طور پر افریقہ یا مشرق وسطیٰ کی بے تحاشہ دولت کے بارے میں یہ تازہ ترین تحقیقات ہیں۔


متعلقہ خبریں