امریکی صدر نے داخلی دہشت گردی میں اضافے کا اعتراف کر لیا

روس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے، یوکرین کیخلاف کبھی فتح نہیں ملے گی، صدر جوبائیڈن

فوٹو: فائل


واشنگٹن : امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے ملک میں بڑھتی ہوئی نفرت، تعصب اور انتہا پسندی کی وجہ سے داخلی دہشت گردی میں اضافے کا اعتراف کیا ہے۔

امریکہ کے کہنے پر روس کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان میں انتہا پسندی کی پشت پناہی کی گئی، فواد چودھری

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر جوبائیڈن نے ملک میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات سمیت حملوں اور دیگر پرتشدد کارروائیوں کو داخلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داخلی دہشت گردی نفرت، تعصب اور انتہا پسندانہ نظریات کی وجہ سے پھیلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس مسئلے کے خاتمے اور وجوہات پر توجہ دے کر انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اس ضمن میں ایک منصوبہ (پلان) بھی پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داخلی دہشت گردی کا خاتمہ قومی حکمت عملی کی اولین ترجیح ہے۔

صدر جوبائیڈن نے زور دے کر کہا کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ہر سطح پر اطلاعات کا تبادلہ ہونا ضروری ہے۔

امریکہ ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر نے کہا کہ نسلی، علاقائی اور مذہبی منافرت کے خاتمے کے لیے اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ 6 جنوری جیسے واقعات امریکہ کی سلامتی، جمہوریت اوراتحاد کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان ساکی نے میڈیا سے بات چیت میں داخلی دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو کی اورکہا کہ ایسے واقعات کی تفتیش کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کررہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان ساکی نے بتایا کہ تفتیش میں دیگر اداروں میں ایف بی آئی اور داخلی سلامتی کے محکمے کے افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ڈرون آپریشن: پاکستان کا امریکہ کو اڈے دینے سے صاف انکار

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تمام ادارے تفتیشی عمل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے متعلقہ امور کو آگے بڑھا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں