ہیٹی کے صدر کو قتل کر دیا گیا


ہیٹی کے صدر جووینیل موئزے کو رات کے وقت گھر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی بیوی بھی زخمی ہوئی ہیں۔ صدر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رات ایک بجے حملہ ہوا جس میں خاتون اول بھی زخمی ہوگئی ہیں۔

ہیٹی کے عبوری وزیراعظم بیان دیا کہ حملہ غیر ملکی عناصر کے کمانڈو گروپ نے کیا۔ ہیٹی کے صدر کو ان کے گھر میں قتل کیا گیا۔

اس حملے کے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور کسی بھی عسکری گروہ نے فی الحال قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


متعلقہ خبریں