طالبان نے امن معاہدے کے لیے افغان صدر کے استعفے کا مطالبہ کردیا


کابل: افغان طالبان نے امن معاہدے کے لیے افغان صدر اشرف غنی کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

امریکہ سمیت 16 ممالک کا طالبان سے کارروائیاں روکنے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان پہ طاقت کے بل بوتے پر قبضہ کرنا نہیں چاہتے ہیں۔

افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کو عہدے سے ہٹائے بنا امن معاہدہ نہیں ہوسکتا ہے۔

طالبان کا آخری پڑاؤ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہو گا، امریکی انٹیلی جنس

ہم نیوز کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے واضح طورپر کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے نئی حکومت کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں