پشاور: کارخانو مارکیٹ کے قریب پولیس وین پر حملہ، اہلکار شہید


پشاور کے حیات آباد کے کارخانو مارکیٹ کے قریب کورونا ایس او پیز کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے آپریشن کے دوران پولیس وین پر حملہ ہوا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران نامعلوم شخص پولیس وین پر آتشی مواد پھینک کر فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں:پشاور دھماکہ: زخمیوں کی فہرست جاری

پولیس کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار کی میت حیات آباد میڈیکل اسپتال پہنچا دی گئی جبکہ ایک زخمی شخص کو طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا۔ دھماکے کےبعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں