آئی فون 13میں ٹی بی اسٹوریج کا آپشن


ہر سال صارفین ایپل کے آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچنگ کا بےصبری سے انتظار کرتے ہیں، اس بار آئی فون 13 کی لانچنگ 14 ستمبر کو آن لائن کی جائے گی، تاہم اس میں ہونے والی نئی اپڈیٹس کی لیکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آئی فون استعمال کرنے والوں کو جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش آتا ہے وہ ہے اسٹوریج کا، لیکن اس بار کہا جا رہا کہ کمپنی اس کے لیے ٹی بی اسٹوریج کا آپشن متعارف کرانے جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 13 کا انتظار ختم

رپورٹ کے مطابق آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس میں 128 جی بی، 256 جی بی، 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ایک ٹی بی اسٹوریج کا آپشن بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔

رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ آئی فون 13 منی اور آئی فون 13 میں اسٹوریج 64 جی بی کی بجائے 128 جی بی سے شروع ہوگی۔ جس کا مطلب ہے کہ اس بار کے آئی فون میں 64 جی بی اسٹوریج کا آپشن موجود نہیں ہے۔


یہ پہلی بار ہوگا کہ ایپل کی جانب سے کسی آئی فون میں اتنی زیادہ اسٹوریج دی جارہی ہے۔ آئی فونز میں ایس ڈی کارڈ سپورٹ نہیں ہوتی اس لیے محدود اسٹوریج کے علاوہ صارفین کو کلاؤڈ اسٹوریج پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

ہمیشہ کی طرح اس سال بھی پہلے سے بہتر کیمرا سیٹ اپ ڈیوائسز کا حصہ ہوگا، جبکہ اے 15 پراسیسر اور  بڑی بیٹری بھی ان فونز میں موجود ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا لوگ اب بھی آئی فون13 خریدیں گے؟

اس بار یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ  آئی فونز میں سیٹلائیٹ کال سپورٹ کا فیچر ہوسکتا ہے مگر ممکنہ طور یر یہ مخصوص علاقوں میں ایمرجنسی استعمال تک محدود ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں بھی 4 نئے آئی فونز متعارف ہوں گے جن میں 5.4 انچ کا آئی فون 13 منی، 6.1 انچ کا آئی فون 13، 6.1 انچ کا آئی فون 1 پرو اور 6.7 انچ کا آئی فون 13 پرو میکس شامل ہوں گے۔

 


متعلقہ خبریں