نواز شریف لندن میں،شناختی کارڈ پر پاکستان میں جعلی کورونا ویکسین لگ گئی

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے بورڈ تشکیل

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا ہے، سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا، اندراج میں نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی ویکسی نیشن، طبی عملے کے2اہلکار معطل

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے شناختی کارڈ کا اندراج لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ویکسی نیشن سینٹر میں ہوا۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ جعلی انٹری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں