شاہ رخ خان کا نام اشاروں کی زبان کی لغت میں شامل

نئی دہلی: بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے نام کو اشاروں کی زبان کی لغت کا حصہ بنا دیا گیا۔

دنیا بھر میں آج اشاروں کی زبان کا عالمی دن منایا گیا وہیں رومانس کے بادشاہ کہلائے جانے والے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا نام بھی اشاروں کی زبان کے لیے بنائی گئی لغت میں شامل کر لیا گیا۔

بھارت میں حال ہی میں اشاروں کی لغت بنائی گئی ہے جس میں تقریباً 10 ہزار سے زائد الفاظ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: باپ کو ’غدار‘ کہنے والے کو اذان سمیع خان کا پیار بھرا جواب

اشاروں کی زبان کی لغت میں شاہ رخ خان کا نام لینا ہو تو اسے اپنے دائیں ہاتھ کی 2 انگلیوں کو بندوق کی طرح بنا کر اپنے سینے پر بائیں جانب رکھنا ہو گا جو اس بات کی طرف اشارہ ہو گا کہ کہنے والا شاہ رخ خان کہہ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں