آریان منشیات کو کیا کہتے تھے؟ کوڈ ورڈ پتہ چل گیا


 بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی جانب سے منشیات کے لیے استعمال کئے جانےوالے کوڈ ورڈ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں

کروز منشیات کیس میں آریان خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل انیل سنگھ نے آریان کی واٹس ایپ چیٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ  آریان خان کی چیٹ میں منشیات سے متعلق بات کرتے ہوئے کوڈ ورڈ کا استعمال کیا گیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ  آریان خان نے  اچت کمار سے بات چیت میں  “فٹ بال” لانے کو کہا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ” فٹ بال”  کا لفظ منشیات کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ  این سی بی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ “کوڈ ورڈ فٹ بال ” کا استعمال بڑی مقدار میں منشیات کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ منشیات فروش اچت کمار اس وقت این سی بی  کی تحویل میں ہے۔ جسے آریان خان اور  ارباز مرچنٹ کی نشاندہی  پر گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیدڑ کی طرح بچے کو کیوں پکڑتے ہو؟ راکھی ساونت آریان خان کے حق میں بول پڑیں

کروز منشیات کیس میں زیر حراست بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں۔

گزشتہ روز آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر انہیں 14 روز کے لیے  جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

مذکورہ کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا پہلے ایک روزہ، پھر 3 روزہ اور اب 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے چند روز قبل کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مارا گیا تھا۔

چھاپے میں  شاہ رخ خان کے بیٹے کو بھی حراست میں لیا گیا۔ آریان خان پر منشیات کے استعمال کا الزام ہے۔ تفتیش کے دوران آریان خان نے منشیات کے استعمال کا اعتراف بھی کیا۔


متعلقہ خبریں