ڈبلیو ایچ او نے اومی کرون کے خطرے سے خبردار کر دیا

فائل فوٹو


نیویارک: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے تمام ممالک کو اومی کرون کے خطرے سے خبردار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے دنیا کو تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ اومی کرون سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اومی کرون کا پھیلاؤ اتنا وسیع ہے کہ اسے موجودہ صورتحال میں مکمل رپورٹ نہیں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کورونا کے ڈیلٹا سے بھی سبق سیکھ چکے ہیں اس لیے تمام ممالک کو نئے ویرینٹ اومی کرونا کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ سفری پابندیاں صرف اور صرف وائرس کے دیگر ممالک میں پھیلنے کو تاخیر کا شکار کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: اومی کرون کے خلاف کام کرنے والی دوا دریافت

ڈبلیو ایچ او کے مطابق بڑے پیمانے پر اومی کرون پر ریسرچ کیا جا رہا ہے لیکن اب تک ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی کہ جن ممالک میں یہ وائرس پھیلا ہے اس میں کوئی تبدیلی آئی ہو۔

ریجنرل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ، ہاتھوں کی صفائی، بڑے اجتماعات اور بروقت ویکسی نیشن اس صورتحال میں بہت اہم ہے۔


متعلقہ خبریں