بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت ہلاک


بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

بھارتی ایئرفورس نے بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس بپن راوت سمیت 14 افراد سوار تھے، ریسکیو حکام کی جانب سے 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ گروپ کیپٹن ورن سنگھ ملٹری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سابق بھارتی آرمی چیف اور موجودہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف پبن راوت، ان کی اہلیہ اور سینیئر افسران سمیت سوار تھے۔ جنرل بپن راوت ڈیفنس سروسز آف کالج کے دورے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا  تاہم بعد میں بھارتی ایئرفورس نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے حادثے سے متعلق وزیراعظم مودی کو بریف کیا۔

بھارتی فضائیہ نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا. بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ تامل ناڈو روانہ ہو گئے ہیں۔

بھارتی فضائیہ نے بھی اپنے آفیشل اکاونٹ پر خبر کی تصدیق کر دی ہے.


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں