وزیر اعلیٰ پنجاب نے 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے موبائل ایپلی کیشن کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن سے بروقت رسپانس میں مدد ملے گی اور موٹر بائیکس ریسکیو سروس کا دائرہ کار بھی باقی 27 اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے عمران خان کوبھاگنے نہیں دینا، انکا احتساب ہوگا ،حمزہ شہباز

انہوں نے کہا کہ ریسکیو سروس کا دائرہ کار جون تک ہر تحصیل تک بڑھا دیا جائے گا۔

ڈی جی ریسکیو سروسز پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو ایپلی کیشن کی خصوصیات پر بریفنگ دی۔


متعلقہ خبریں