بھارتی ائیر فورس ہیلی کاپٹر حادثہ:زخمی کیپٹن ورون سنگھ بھی ہلاک


بھارتی ائیر فورس کے ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والے کیپٹن ورون سنگھ بھی چل بسے۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 8 دسمبر کو فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئےتھے۔

یہ بھی پڑھیں:جنرل بپن راوت کی موت:سوشل میڈیا پر مخالف پوسٹ کرنے والے 8 بھارتی گرفتار

ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس بپن راوت سمیت 14 افراد سوار تھے،  حادثے میں  13 افراد کی ہلاک ہو گئے تھے  جبکہ گروپ کیپٹن ورن سنگھ ملٹری اسپتال میں زیر علاج تھے ۔

ہیلی کاپٹر  میں سابق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف پبن راوت، ان کی اہلیہ اور سینیئر افسران سوار تھے۔ جنرل بپن راوت ڈیفنس سروسز آف کالج کے دورے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں