مُردوں کے ووٹ ڈالنے میں ن لیگ کو خاص مہارت ہے، شہباز گل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مُردوں کے ووٹ ڈالنے میں مسلم لیگ ن کو خاص مہارت ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کے اکاؤنٹس میں جس طرح پیسے آتے رہے وہ خفیہ نہیں رہے اور عدالتوں سے اپیل ہے کہ میڈیا کو بھی رسائی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مُردہ شخص کے 2 دفعہ ووٹ ڈالے گئے اور 15، 15 ہزار تک فوت شدہ افراد کے ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ مُردوں کے ووٹ ڈالنے میں مسلم لیگ ن کو خاص مہارت ہے۔ اسی لیے مسلم لیگ ن نے قبرستان پر کمیٹیاں بٹھائی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف منی لانڈرنگ کے ماسٹر مائند ہیں، مشیر داخلہ

معاون خصوصی نے کہا کہ جس طرح مُردوں میں ان کے ووٹ بڑھ رہے ہیں اس سے وہ کامیاب ہوں گے اور جب تک ای وی ایم نہیں آئے گی مُردوں کے ووٹ پڑتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں