فیس بک نے اسرائیلی اور بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

فائل فوٹو


فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے جاسوسی اور دیگر غیرقانونی سائبر سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹا نے ہیکنگ میں ملوث گروپس سے منسلک ایک ہزار 500 فیس بک اور انسٹاگرام پیجز کو ہٹا دیا ہے۔

فیس بک نے 50 ہزار سے زائد افراد کو انتباہ جاری کیا ہے جن کے بارے میں اس کا خیال ہے کہ 100 سے زائد ممالک میں جاسوسی کی کمپنیوں نے انہیں نشانہ بنایا ہے۔

فیس بک پر بھی’ 2 فیکٹر آتھنٹیکشن ‘ لازمی قرار

جاسوسی میں ملوث کمپنیوں میں اسرائیل کی چار اور بھارت کی ایک کمپنی بھی شامل ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں