کوک اسٹوڈیو کا نیا سیزن، فنکاروں کی مکمل فہرست جاری


کوک اسٹوڈیو ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں فنکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا اور گانوں کو ایک انداز میں پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے.

کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن کی افتتاحی تقریب لاہور کے مقامی کلب میں منعقد ہوئی، جس کے بعد اس بار پرفارم کرنے والے فنکاروں کی مکمل فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

اس سال نوجوان اور پرانے فنکاروں کو ایک ساتھ لا کر شو کو نیا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے، پریس ریلیز میں وی پی کوکا کولا پاکستان نے بتایا کہ کوک اسٹوڈیو کا یہ سیزن پہلے سے مختلف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شو کی اقدار ایک جیسی رہیں گی لیکن ہم نے اس بار اسے جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

اس بار فنکاروں کی فہرست میں، عابدہ پروین، عاطف اسلم، علی سیٹھی، عبدللہ صدیقی، امیر بخش، عروج آفتاب، ازفر حسین، بٹ بردرز، فیصل کپاڈیا، فارس شفیع، کیفی خلیل، میشا شفی، کیو بی، طلحہ انجم، نصیبو لال، مومینہ مستحسن، اور زین زوہیب قوالز کے نام شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم اور میشا شفیع سمیت کئی گلوکاروں نے شائقین کو اپنی پرفارمنس سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔

 


متعلقہ خبریں