سپریم کورٹ آزاد کشمیر  کا6 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم


سپریم کورٹ آزاد کشمیر  نے حکومت  کو6 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ  آزادکشمیر راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں جسٹس خواجہ نسیم احمد ، جسٹس رضا علی خان اور جسٹس یونس طاہر پر مشتمل فل کورٹ  نےحکومت کو  بلدیاتی انتخبات کرانے کا حکم دیا۔

فیصلے کے مطابق مظفرآبادحکومت 6 ماہ تک اور اگست 2022 سے قبل آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کروانے کی پابند ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر 45دن میں مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں کریں۔  آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن 2017 کی مردم شماری کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کروائے۔

سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے  ہائی کورٹ کی رٹ کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم دیا۔


متعلقہ خبریں