عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری


عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔

وزارت اقتصادی امور  کے مطابق، قرض کی رقم توانائی کے شعبے میں بہتری کے لئے استعمال کی جائے گی۔ پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدہ پر اسلام آباد میں دستخط کئے گئے۔

معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن میاں اسد حیاء الدین نے دستخط کئے۔ورلڈ بینک کے آپریشنز منیجر انجم احمد نے ورلڈ بینک کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کئے۔حیسکو، میپکو اور پیسکو کے نمائندوں نے منصوبے کے معاہدوں پر دستخط کئے۔

منصوبے کے تحت حیسکو، میپکو اور پیسکو کی آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ یہ منصوبہ پاور ڈویژن کو نیشنل الیکٹرک سٹی پالیسی 2021ء کے تحت پاور سیکٹر میں اصلاحات کے نفاذ میں بھی معاونت کرے گا۔

سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے مسلسل تعاون فراہم پر عالمی بینک کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں