مریم انصاری کی شادی، معین خان اور اعظم خان کا ڈانس


پاکستانی اداکارہ مریم انصاری سابق کرکٹراور وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، دونوں کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائر ہو گئی ہیں۔


گزشتہ روز مریم انصاری کی شیندی ہوئی جس میں کئی نامور ستاروں نے شرکت کی، لیکن جو سب سے زیادہ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا وہ معین خان کا اور ان کے چھوٹے بیٹے اعظم خان کا ڈانس تھا۔ یاد رہے اعظم خان قومی کرکٹ کا حصہ بھی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: صبور علی نے علی انصاری کو جیون ساتھی چن لیا

شادی کی تقریب سے مریم انصاری کے بھائی اور اداکار علی انصاری کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں، جن کی منگنی پاکستانی اداکاری سبور علی سے ہوئی ہے۔


سبور علی بھی شادی میں آگے آگے نظر آئیں، شادی میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی شرکت کی۔

 

یاد رہے کہ مریم اور اویس کا نکاح رواں برس کے آغاز میں ماہِ فروری میں ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں