الیکشن کمیشن ای وی ایم  مانگتا ہے خصوصیات نہیں بتاتا، شبلی فراز

ای وی ایم خواب ہے جس کو حقیقت بنانا چاہتے ہیں، شبلی فراز

فوٹو/ فائل


وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم  مانگتا ہے خصوصیات نہیں بتاتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن جلد از جلد ای وی ایم کے حوالے سے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کرے  اور وہ بتائے کہ انہیں کون سی مشین چاہیے،جو ہم نے بنائی وہ چاہیے تو ہم تیار ہیں۔

الیکشن کمیشن ای وی ایم کے حوالے سے کمپنیوں کو یکساں مواقع فراہم کرے اور جو کمپنی معیار پر پورا اترے  اسے ای وی ایم بنانے کا ٹاسک دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے کا فیصلہ

شبلی فراز نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے کا ہدف ہے،الیکشن کمیشن کی کوتاہی سے ٹائم گزرا تو مشکلات ہوں گی  اور تاخیری حربوں کا جواب الیکشن کمیشن دے گا۔

شبلی فرازنے کہا کہ قانون بنے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، الیکشن کمیشن عملی کام کرے ،امید ہے الیکشن کمیشن کی تکنیکی ٹیم ایک ہفتے میں خصوصیات طے کر لے گی۔


متعلقہ خبریں